بھالکی( کرناٹک): جمعہ کے روز اورانگ آباد حیدرآباد ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی۔ مذکورہ حادثہ کرناٹک کے کھلاگا پور اور بھالکی ریلوے اسٹیشن کے درمیان میں پیش آیا۔ واقعہ میں کسی بھی مسافر کے زخمی ہونے کی اب تک اطلاع نہیں موصول ہوئی ہے۔
واقعہ کرناٹک حیدرآباد سرحد حدود میں پیش آیا جو حیدرآباد ریلوے زون کے تحت آتا ہے۔آفات سماوی انتظامیہ ‘ سینئر عہدیدار اور جنرل منیجر فوری حرکت میں آگے۔جنرل منیجر نے مقامی واقعہ پر پہنچنے سے قبل ہی ایک اعلی سطح جانچ کے احکامات جاری کردئے۔
اس واقعہ کے متعلق معلومات کی فراہمی کے لئے محکمہ کی جانب سے ہلپ لائن نمبر بھی جاری کئے گئے ہیں۔
حیدرآباد040223200865کے علاوہ پرلی02446-223540اور وقار آباد08416-252013اور بدر کے لئے 08482-226329ہے جس پر ربط قائم کرتے ہوئے حادثے کی تفصیلات حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انڈین ریلویز میں پٹریوں سے ریل اترنے کے واقعات کی کڑی کا یہ ایک تازہ ترین حادثہ ہے۔
اسی ماہ میں راجیہ رانی ایکسپریس اترپردیش کے رامپور کے قریب پٹریوں سے اتر کر حادثہ کاشکار ہوگئی تھی اور اترپردیش میں ہی مہاکوشال ایکسپریس ٹرین بھی پڑیوں سے اتر گئی تھی جس میں کم ازکم 50لوگ زخمی ہوئے تھے ۔