کانگریس اور جے ڈی ایس مل لر لڑتے تو نتائج مختلف ہوتے‘ ممتا بنرجی ‘ شیوسینا نے ای وی ایم پر اٹھائے سوال‘ ایک بار بیلٹ پیپر سے کروائے الیکشن
بنگلورو۔کرناٹک کے رحجانات سے واضح طو رپر کانگریس کو شکست کی نشاندہی سامنے ائی ہے ۔ اسی دوران مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہاکہ اگر کانگریس اور ‘ جے ڈی ایس کے ساتھ اتحاد کرتی تو نتائج مختلف ہوتے ۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ کرناٹک کے نتائج کا قومی سیاست پر کافی اثر ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے نقادوں نے ان کو صنعتی ترقی ‘ ملازمتوں او رکسانوں کو ترغیبات کے جھوٹے وعدے کرنے کا مورد الزام ٹہرایا ہے ۔
Congratulations to the winners of the Karnataka elections. For those who lost, fight back. If Congress had gone into an alliance with the JD(S), the result would have been different. Very different
— Mamata Banerjee (@MamataOfficial) May 15, 2018
درحقیقت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے پیش گوئی کردی کہ مودی 2019کے انتخابات میں اقتدار پر واپس نہیں ائیں گے۔ بی جے پی کے لئے یہ انتخابات مودی حکومت کی پالیسیوں کا امتحان تھے۔ انہوں نے کہاکہ جو انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگئے ہیں وہ دوبارہ جدوجہد کریں ۔
تاہم کانگریس اور جنتا دل سکیولر کو ایک ساتھ آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر یہ دونوں جماعتیں متحد ہوجائیں تو حالات تبدیل ہوسکتے ہیں۔ وزیراعلی ممتا بنرجی نے اپنے پیغام میں زعفرانی پارٹی کا نام لیے بغیر کہاکہ کرناٹک میں کامیاب ہونے والی جماعت کو مبارکباد ہے ۔
ساتھ ہی وزیراعلی ممتابنرجی نے کہاکہ اگر کانگریس او رجنتا دل سکیولر متحد ہوتیں تو حالات اور نتیجہ کچھ اور ہوتا۔کچھ دن قبل ہی وزیراعلی نے پیش گوئی کی تھی کہ ایچ ڈی کمارا سوامی اگلے وزیراعلی ہوسکتے ہیں۔ کانگریس او رجنتادل سکیولر دونوں کے سٹیں ملیں گی۔
وزیراعلی نے ایک بنگلہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاتھاکہ بی جے پی او رکانگریس نظر انداز نہیں کرسکتے۔ کرناٹک انتخابات کے نتائج آنے کے بعد شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک بھر پھر ای وی ایم پر سوال کھڑے کئے ہیں۔
انہوں نے منگل کو کہاکہ بی جے پی کو چاپئے کہ وہ ایک بار ای وی ایم کی جگہ بیلٹ پیپر سے الیکشن کرائے اگر ایسا ہوتا ہے تو ملک کے عوام کے سامنے موقف صاف ہوجائے گا۔ درایں اثناء آر ایس ایس کی محنت رنگ لانے کا دعوی کرتے ہوئے سنگھ سے وابستہ بی جے پی لیڈر رام مادھو نے کہاکہ سنگھ پریوار کے کیڈر نے کافی مدد کی ۔
انہو ں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ ساحلی کرناٹک جیسے علاقہ میں پریوار نے کافی مدد کی ۔ انہوں بی جے پی کی اس کامیابی پر کرناٹک کے عوام کومبارکباد پیش کی۔
انہو ں نے کہاکہ اس کا سہرہ وزیر اعظم نریندر مودی اور امیت شاہ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے ریاستی قیادت ‘ پارٹی کے کارکنو ں او رآر ایس ایس کیڈر کی سخت جدوجہد کے سربھی جاتاہے۔ انہو ں نے کہاکہ بی جے پی کے جنوبی ہند کے مارچ کا آغاز ہوگیا ہے ۔
اسی دوران کرناٹک میں پارٹی کے انچارج پرکاش جاوڈیکر نے کہاکہ کرناٹک کی عوام بہتر حکمرانی چاہتے ہیں ‘ اسی لئے انہو ں نے بی جے پی کو منتخب کیاہے