حیدرآباد۔ شہر کے مصرو ف ترین نکلس روڈ چوراہے پر طلبہ‘ سماجی جہدکار‘ دانشور ‘ سیول سوسائٹی سے وابستہ لوگ‘ پیشہ وار اور میڈیا کے نمائندوں نے مرکز کی نریندر مودی حکومت میں جموں او رکشمیر کے ضلع کتھوااور اترپردیش کے اونناؤ میں پیش ائے عصمت ریزی او رقتل کے واقعات کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ پیش کیا۔
واضح رہے کہ ضلع کتھوا میں ایک اٹھ سال کی معصوم آصیفہ کا درندوں نے متعدد مرتبہ عصمت لوٹ کر قتل کردیا ہے ۔
https://www.youtube.com/watch?v=Prhk_anxIlw
تاریخی شہر حیدرآباد کے اس احتجاج میں جمعہ کی رات کو موم بتی مارچ بھی نکالا گیا ‘ عجلت میں دی گئی نوٹس پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ نکلس روڈ چوراہے پر واقع مجسمہ اندرا گاندھی کے روبر وجمع ہوگئے۔
اس احتجاج میں جسوین جیرات ‘ سنگامترا ملک‘ سارا متھیوز ‘ جیا لکشمی ‘ نمرتا جیسوال‘ میجر قادری‘ خالدہ پروین ‘ ثناء اللہ خان‘ شہباز علی خان ‘ حیات حسین حبیب‘ اسلم عبدالرحمن ‘ علی گتمی‘ متین مجدیدی‘ شیخ ارشد ‘ ایم این خان او رسینکڑوں کی تعداد میں دیگر نے شرکت کی
You must be logged in to post a comment.