نئی دہلی۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے نصب رات کو پارٹی کارکنوں کی جانب سے نریندر مودی حکومت میں پیش ائے جموں کشمیر کے کتھوا اور اترپردیش کے اونناؤ عصمت ریزی کیس کے خلاف منعقدہ احتجاجی دھرنے کی قیادت کی اور متاثرین کے لئے انصاف کا مطالبہ کیا۔جمعرات کی رات کو کم وقت کے اندر دی گئی نوٹس پر سینکڑو ں لوگ انڈیا گیٹ کے سامنے جمع ہوگئے تاکہ متاثرین سے اظہار یگانگت کرسکیں۔
کانگریس قائدین بشمول احمد پٹیل‘ غلام نبی آزاد ‘ امبیکاسونی‘ اشوک گیہلوٹ ‘ رندیپ سرجیوالہ اور ششمیتا دیو نے24اکبر روڈ پارٹی ہیڈکوارٹرس سے ہاتھوں میں موم بتی مارچ میں پیدل چل کر حصہ لیا۔راہول گاندھی نے تقریبا آدھی رات کے قریب احتجاج میں حصہ لیا۔
ان کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور شوہر رابرٹ واڈرا نے بھی اس احتجاج میں اپنی بیٹی کے ساتھ حصہ لیا۔اسی طرح کا ایک احتجاج سال2012میں دہلی کی انڈیا گیٹ کے پاس نربھیا عصمت ریزی واقعہ کے بعد پیش آیاتھا۔ اس احتجاج میں نربھیا کے والدین نے بھی حصہ لیا۔
کانگریس کارکن راہول گاندھی کے قریب آنے کی بہت کوشش کی ‘ اس دور ان ایس پی جی کے جوانوں کا کافی مشقت کاسامنا بھی کرنا پڑا۔ اپنی گاڑی کی چھت سے راہول گاندھی نے میڈیا والوں سے بات کی