نئی دہلی۔مودی حکومت کی مشہور فلاحی اسکیمات کے مقابلے کانگریس نے اس بات کا عہد لیاہے کہ اگر انہیں اقتدار ملتا ہے تو وہ ہر ماہ 20فیصد ہندوستانی غریبوں کو چھ ہزار رپئے کا دیں گے۔ اس کام کے لئے متوقع بل 3.6لاکھ کروڑ کا ہوگا۔
مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے پیش نظر کانگریس ورکنگ کمیٹی نے اس بڑے حربے کو اپنے پارٹی منشور میں شامل کرنے کے لئے پیر کے روز تبادلے خیال بھی کیاہے۔
اس اسکیم سے استفادہ اٹھانے والے خاندانوں کو سالانہ 72,000روپئے ملیں گے اور کانگریس صدر راہول گاندھی نے اس کو غربت پر ’’ آخری وار ‘‘ قراردیا ہے۔ مدھیہ پردیش ‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں انتخابات کے دوران کسانوں کے قرض کی معافی کی کامیاب پیشکش پر پارٹی کی توجہہ مرکوز ہے
۔اس اقدام کو حکومت کے اس فیصلے کا ردعمل سمجھا جارہا ہے جس میں پانچ ایکڑ سے کم زمین کے مالک کسانوں کو سالانہ آمدنی مدد کے طور پر 6000روپئے دینے کی بات کہی گئی تھی جبکہ کانگریس کی تجویز اس سے کہیں زیادہ مہذب لگ رہی ہے