کانگریس نے مہارشٹرا چیف منسٹر سے پوچھا‘ کیا راج ٹھاکرے بھی متوازی حکومت چلارہے ہیں۔

ممبئی: اسٹیٹ کانگریس نے مہارشٹرا چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس سے پوچھا کہ کیا مہارشٹرا نو نرمان سینا صدر راج ٹھاکرے بھی ریاست میں ایک علیحدہ حکومت چلارہے ہیں

۔ممبئی کانگریس صدر سنجئے نروپم نے اپنے بیان میں کہاکہ’’ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کی اجازت کے باوجود فلم میکرس فلم کی ریلیز کی اجازت کے لئے راج ٹھاکرے کے اجازت لینے کیو ں بھاگ رہے ہیں‘‘۔

نروپم نے کہاکہ’’ کچھ لوگ دیش بھگتی کے نام پر وصولی کررہے ہیں اور بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت میں حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے‘‘نروپم نے کہاکہ پچھلے دن( اتوار ) کو شاہ رخ خان نے اپنی فلم رائیس کی بلا رکاوٹ ریلیز کے لئے ان سے( راج ٹھاکرے) سے ملاقات کرکے اجاز ت لی۔

جس میں پاکستانی اداکارہ کام کررہی ہے‘‘۔جنوری 25کو ریلیز ہونے والی فلم ’’ رائیس ‘‘ کے ضمن میں شاہ رخ خان نے اتوار کی شب راج ٹھاکرے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔کانگریس لیڈر نے پوچھا کہ ’’ کون ہے راج ٹھاکرے؟ کیا غلط ہے اس میں جبکہ فلم بورڈ نے فلم کی ریلیز کے لئے ہری جھنڈی دیکھائی ‘ فلم میکرس اپنی فلم کی ریلیز کے لئے ان کا دروازہ کھٹکھٹانے کے لئے مجبور کیوں ہیں؟۔

تعجب ہے کہ کیا رج ٹھاکرے ریاست میں ایک علیحدہ انتظامیہ چلارہے ہیں اور اس پر نروپم نے دیویندر فنڈناویس سے جواب بھی مانگا‘ انہوں نے کہاکہ یہ چیف منسٹر کے لئے شرم کا باعث ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ کے کسی بھی فلم کو پرامن انداز میں ریلیز کا موقع فراہم کرے۔ نروپم نے کہاکہ جب 2010میں ’ مائی نیم از خان‘ کی ریلیز کے خلاف شیوسینا احتجاج کررہی تھی تب کانگریس کی برسراقتدار حکومت نے ریاست میں نظم وضبط کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

اتوارکے روز شاہ رخ خان نے ایم این ایس سربراہ کو فلم کی ہیروئن ماہیراخان جو پاکستانی ہے کو فلم کے پرموشن شامل نہ کرنے کا بھروسہ دلایاتھا۔ اس کے علاوہ اپنے ائندہ کے کسی پراجکٹ میں پاکستانی اداکاروں کوشامل نہ کرنے بھی یقین دلایا۔

سوپر اسٹار سوشیل میڈیا پر ماہیرا خان کو لیکر جاری افواہیں جس میں اگلے ماہ فلم کے پرموشن میں ماہیرا خان کے شامل ہونے کی بات کہی جارہی ہے کولیکر کافی پریشان ہیں۔تاہم شاہ رخ خا ن نے تما م افواہوں کو درکنار کرتے ہوئے راج ٹھاکرے سے ذاتی طورپر راست ملاقات کرکے انہیں حالات سے واقف کروایا۔ شاہ رخ خان کے مطابق ایم این ایس ممبئی میں فلم کی ریلیز کی مخالفت نہیں کریگی
ائی اے این ایس