کانگریس صدر راہول گاندھی کا نیا ٹوئٹ۔ بینکوں میں بدعنوانی کا امیت کو ڈائرکٹر قراردیا۔

راہول گاندھی جب سے کل ہند کانگریس کمیٹی کے صدر بنے ہیں تب سے ان کے نشانے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدرامیت شاہ ہیں۔ پنجاب نیشنل بینک( پی این بی) میں ہوئے لاکھوں کروڑ کے گھوٹالے سے لے کر بی جے پی کی بڑھتی دولت کے حوالے سے صدر کانگریس راہول گاندھی نے امیت شاہ یا پھرنریند د مودی کو نشانہ بنانے کا موقع نہیں چھوڑا ہے۔

راہول گاندھی نے حالیہ کرناٹک کے ہنگامی انتخابی دوروں کے دوران بھی امیت شاہ اور نریندر مودی کو ہی نشانہ بنایا تھا۔ویسے بھی جب کبھی راہول گاندھی کو موقع ملتا ہے تو وہ بی جے پی صدر امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنانے نہیں بھولتے۔ امیت شاہ کے بیٹے جئے شاہ کی کمپنی کے منافع کو لے کر بھی راہول گاندھی نے بڑی تنقید کی ہے ۔

اس کے علاوہ حالیہ دنوں میں بی جے پی کو ملک کی سب سے دولت مند پارٹی قراردئے جانے کے بعد امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی پر راہول گاندھی کی تیکھی وار کا سلسلہ اور تیز ہوگیا ہے۔

للت مودی‘ وجئے مالیا ‘ نیراؤ مودی ‘ میہول چوکسی کے لاکھوں کروڑ کے غبن کے بعد ملک سے فرار ہونے میں مدد کرنے کا بھی بریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی حکومت کو ذمہ دار ٹہراتے ہوئے بھی راہول گاندھی نے بی جے پی پر بڑے حملے کئے ہیں۔

ان دنوں راہو ل گاندھی کا یہ ٹوئٹ کافی سرخیاں بٹور رہا ہے اور سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائیرل بھی ہورہا ہے جس میں انہو ں نے امیت شاہ کو بینکوں میں بدعنوانی کا ڈائرکٹر قراردیا ہے۔

راہول گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ میں احمد آباد کواپرٹیو بینک میں 750کروڑ منسوخ شدہ نوٹ کو جمع کرانے پر انعام اول دیا کا حقدار قراردیا ہے جس کے ڈائرکٹرامیت شاہ ہیں۔

راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ’’ مبارک ہو امیت شاہ جی‘ ڈائرکٹر احمد آباد ضلع کواپراٹیو بینک‘ آپ کی بینک نے محض پانچ دنوں میں 750کروڑ کی منسوخ شدہ نوٹ جمع کراکر انعام اول جیتا ہے۔سینکڑوں ہندوستانیوں کو نوٹ بندی نے تباہ کردیا ہے ‘ آپ کی کامیابی کو سلام ہے‘‘۔ساتھ میں راہول گاندھی نے ہیش ٹیگ لگایا کہ ’شاہ زیادہ کھاگیا‘۔

اس پوسٹ میں امیت شاہ کی ایک تصوئیر بھی جس پرلکھا ہے کہ’’ سب سے زیادہ منسوخ شدہ نوٹ جمع کرنے والی بینک کا ڈائرکٹر‘ اور دوسری طرف لکھا ہے کہ نوٹ بندی کے بعد 81فیصد دولت میں اضافہ ہونے والی پارٹی کا صدر‘‘۔

سوشیل میڈیا پر راہول گاندھی کا یہ ٹوئٹ کافی وائیر ل ہورہا ہے جس پر ان کے مخالفین کی تیکھا ردعمل بھی ہے۔راہول گاندھی کے اس ٹوئٹ کوتیس ہزار سے قریب لوگوں نے پسند کیا ہے جبکہ ہزارو ں لوگوں نے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ بھی کیاہے۔