کانگریس سے اتحادکی کوئی اطلاع نہیں‘ شیوپال یادو

بلیا(اترپردیش):اترپردیش اسمبلی انتخابات کے دوران ایس پی کانگریس اتحاد کی اطلاعات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ریاستی صدر شیو پال یادو نے آج کہاکہ انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے کہ دونوں جماعتوں کے مابین مفاہمت کے لئے کوئی بات چیت ہورہی ہے ۔انہو ں نے کہاکہ کانگریس کے ساتھ کسی اتحاد کی بات چیت کی انہیں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وہ یہاں میڈیاسے بات کررہے تھے۔نامہ نگاروں نے ان سے یوپی میں ایس پی اور کانگریس اتحاد کے متعلق سوال پوچھا۔انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی نے 176امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیاگیا ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایس پی کے سنٹرل بورڈ کی جانب سے مزیدناموں کا بہت جلداعلان کردیاجائے گا۔ چیف منسٹر یوپی اکھلیش یادونے بارہا اس بات کااعلان کیاہے کہ کانگریس اور ایس پی اگر ساتھ ملکرالیکشن لڑتے ہیں تو 403کی اسمبلی میں300سیٹوں پر ان کے اتحا دکا قبضہ ہوگا۔ اس سلسلہ میں قطعی فیصلہ پارٹی کے قومی صدرکریں گے