مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے لئے کرناٹک میں کانگریس اورجنتا دل سکیولر کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا اعلان 10مارچ تک متوقع ہے۔
نئی دہلی۔چہارشنبہ کے روز مذکورہ تبدیلی سے واقف دونو پارٹیوں کے لیڈران نے بتایا کہ مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے لئے کرناٹک میں کانگریس اورجنتا دل سکیولر کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا اعلان 10مارچ تک متوقع ہے۔
کانگریس صدر راہول گاندھی نے سابق وزیراعظم اور جے ڈی ( ایس) کے سربراہ ایچ ڈی دیوی گوڑا سے چہارشنبہ کے روز ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی تاکہ سیٹوں کی تقسیم کے متعلق تبادلہ خیال کیاجاسکے۔
گوڑا نے کرناٹک میں جے ڈی ( ایس) کے 28میں سے دس لوک سبھا سیٹوں چھوڑنے کا راہول گاندھی سے استفسار کیا۔ تاہم کانگریس جو اٹھ سے زائد سیٹیں دینے نہیں چاہتی ‘ جے ڈی( ایس) پر زوردیاہے کہ وہ اتحاد کی قیادت کرے جبکہ 2018کے اسمبلی الیکشن میں کانگریس نے جے ڈی ایس کے مقابلے زیادہ سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی۔
معاملے سے جانکاری رکھنے والے کانگریس کے ایک لیڈر نے کہاکہ ابتداء میں جے ڈی ایس کو اس کی جیتنے کی قابلیت کی مناسبت سے چھ سیٹوں کی پیش کش کی گئی تھی ‘ جبکہ جے ڈی ایس کے ایک تہائی دو تہائی فارمولے کوپوری طرح نظر انداز کردیاگیاتھا۔
دونوں پارٹیوں کے درمیان دوسرا مسئلہ سیٹوں کی اجرائی کا ہے ۔ جے ڈی ( ایس) کی مانگ شیواموگ‘ حسان‘ مانڈیہ‘ میسور‘ بنگلورو نارتھ ‘ چکابالا پور‘ تومکارو‘ چترادرگا‘ رائچور‘ بیدار‘ بیجا پور‘ او راترا کانڈا کی سیٹیں ہیں۔
وہیں کانگریس بھی حسان‘ منڈایا اور شیوموگا کی مانگ کرتے ہوئے بنگلورو نارتھ ‘ میسور ‘ توکامورواو ر چکا بالا پور کے علاوہ نارتھ کرناٹک کی دوسیٹیں چھوڑنے پر رضامند دیکھائی دے رہی ہے۔
میٹنگ کے بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے دیوی گوڑا نے کہاکہ ’’ راہول جی نے کرناٹک میں سیٹوں کی تقسیم کے متعلق بات کی ۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان میںیہ پہلی بات چیت ہے۔ میں نے بارہ سیٹوں کا استفسار کیاہے۔
میں نے ان سے گذارش کی ہے کہ کم سے کم دس سیٹیں جے ڈی( ایس) کو دی جائیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی علی اور وینو گوپال سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد قطعی فیصلہ کریں گے