معاملے کی تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی عہدیدار نے کہاکہ انہیں موبائیل اپریٹرس کی مدد سے دونوں کے لوکیشن کی جان کاری حاصل کرنے میں ہمیں مدد ملی ہے
نئی دہلی۔جمعرات کے روز دہلی کی عدالت میں دائرکردہ اپنی چارج شیٹ میں کہاہے کہ جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد پر کانسٹیٹویشن کلب کے باہر حملے سے قبل ملزم نوین دلال نے عمر خالد سے کہاتھا کہ وہ ’’مخالف ملک‘‘ تقریر نہ کرے۔مگر خالد سے اس کی بحث ہوئی اور دلال نے اس کو تمانچہ رسید کیا۔
دلال او راس کے ساتھی درویش شاہ پور کو پولیس نے 20اگست کے روز ہسار سے گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیاہے۔ پولیس کی چارج شیٹ میں تیس عینی شاہدین کے ساتھ دو ملزمین کے بیانات بھی شامل ہیں۔
اپنے بیان میں دلال نے کہاکہ ’’ میں بچپن سے ہی وطن پرست ہوں او رکئی سماجی تنظیمو ں سے میری وابستگی رہی ہے۔ میں گائے کی حفاظت کرنے والے کارکن گوپال داس سے کافی متاثر ہوں ‘ جوگائے ذبیحہ کے خلاف سخت قانون چاہتے ہیں‘ میری ان سے 2004میں ملاقات ہوئی تھی۔
ہم نے بھی ایک تنظیم قائم کی ہے’ گاؤ رکشہ سنستھا‘ اور میں صدر تھا۔ شاہا پور جو خالد کے ساتھ فیس بک کے ذریعہ جڑا ہوا ہے‘ نے مجھے ’خوف سے آزادی‘ پروگرام کے متعلق جانکاری دی جس کاانعقاد کانسٹیٹویشن کلب میں ہونے والا تھا‘ جس میں خالد سامعین میں موجود تھا‘‘۔
پولیس کو دئے گئے اپنے بیان میں دلال نے کہاکہ ’’ نے اس کو سبق سیکھانے کا فیصلہ کیا۔ پڑوسی کی گاڑی لے کر ہم دہلی کے روانہ ہوگئے۔
سکیورٹی عملے سے پروگرام کے متعلق ہم نے جانکاری حاصل کی ۔ ہم نے قریب کی دوکان پر خالد کاانتظار کیا‘ جہاں پر شاہ پور نے مجھے پستول تھمائی ۔
خالد دوکان پر آیا‘ میں نے اس سے کہاکہ ’مخالف ملک‘ تقریریں کرنا بند کردے ۔ اس نے بحث شروع کردی‘ اور میں باربار غلط باتیں کرنے پر اسکو تمانچہ رسید کیا۔ اس نے اپنے دوستوں کوطلب کیا ‘ اور میں ڈر گیا۔ جب میں وہاں سے بھاگنے کی کوشش کررہاتھا ۔ پستول زمین پر گری اور کھوگئی۔
ہم نے خودسپردگی کا فیصلہ مگر ہم ڈر گئے‘‘۔معاملے کی تحقیقات کرنے والے تحقیقاتی عہدیدار نے کہاکہ انہیں موبائیل اپریٹرس کی مدد سے دونوں کے لوکیشن کی جان کاری حاصل کرنے میں ہمیں مدد ملی ہے۔پولیس نے چارج شیٹ میں کہاکہ ’’ دلال نے فیس بک اکاونٹ پر ایک ویڈیوپوسٹ کیا۔
جس میں اس نے اس واقعہ میں ملوث ہونے کادعوی بھی کیاتھا۔ کمپویٹر ایمرجنسی رسپونس ٹیم کے ماہرین کی مدد سے ویڈیو کی تفصیلات حاصل کی گئی ۔ دہلی آنے کے لئے جس موٹر بائیک کااستعمال کیاگیاتھا اس کو ضبط کرلیا گیاہے‘‘