کاس گنج فرقہ وارانہ تشدد کے متعلق سردانہ کے جھوٹ کا ابھیشار شرما نے کیا خلاصہ

اے بی پی نیوز چیانل کے اینکر ابھیشار شرما نے آج تک نیوز چیانل کی کاس گنج فرقہ وارانہ تشدد کے متعلق غلط بیانی کا خلاصہ کرتے ہوئے مذکورہ نیوز چینل کے اینکر روہت سردانہ کو جھوٹا قراردیا۔

ابھیشا شرما نے کہاکہ سردانہ نے کاس گنج فساد کے متعلق جو خبر چلائی ہے وہ جھوٹ کا پلندہ اور گمراہ کن ہے اور اس کا مقصد صرف فرقہ وارنہ تشدد کو ہوا دینا ہے۔

مسٹر شرما اپنی اس سلفی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر ہوئے تشدد میں جہاں پر مسلماانوں کو مورد الزام ٹہرانے کا سردانہ نے کام کیا ہے وہیں پر مسلمان عبدالحمید تراہے پر یوم جمہوریہ تقریب کے ضمن میں قومی پرچم کشائی کی تقریب منعقد کرنے کی تیاری کررہے تھے۔

انہو ں نے کہاکہ آج تک نیوز چیانل نے گمراہ کرنے کاکام کیا ہے ۔ دیکھئے ابھیشار شرما کا یہ ویڈیو جس میں انہوں نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے۔