کاسی گوڑہ کے گاؤں میں چڑیل کا خوف۔ مرد نشانے پر

حیدرآباد۔ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں واقعہ کاسی گوڑ ہ گاؤں کی ان دنوں صحرا جیسے حالت ہے لوگ چڑیل کے خوف میں گاؤں چھوڑ کر بھاگنے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھایاجارہا ہے کہ گاؤں میں صرف عورتیں ہیں کیونکہ چڑیل صرف مردوں پر حملہ کررہی ہے۔

سوشیل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔ٹی او ائی کی خبر کے مطابق گاؤں کے تمام گھر مقفل ہیں ۔

گاؤں میں تقریبا 60کے قریب خاندان رہتے ہیں جن کا انحصار پتھر تراشی اور کرشنگ پر ہے۔بہت سارے لوگ گاؤں کے باہر جاکر رات گذارنے کو ترجیح دے رہے ہیں اور صبح سورج نکلنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے ہیں۔