نئی دہلی۔اے ائی سی سی کے پلینری اجلاس میں پارٹی صدر راہول گاندھی کو نئی کانگریس ورکنگ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دینے کے بعد بہت جلد کئی ریاستی یونٹس میں تبدیلیا ں متوقع ہیں۔
پارٹی کے اندرونی ذرائع کاکہناہے کہ گجرات او رگوا پی سی سی سربراہان کے استعفے سلسلہ وار تبدیلی کی طرف اشارہ کررہے ہیں۔اڈیشہ‘ بہار‘ ممبئی‘ کیرالا‘ ہریانہ اور اترپردیش کے پی سی سی کی تبدیلیاں بہت جلد ممکن ہیں
۔بی جے پی اڈیشہ میں کانگریس کو تبادل کرنے کے لئے جی جان سے کوشش کررہی ہے جہا ں پر اصل اپوزیشن بی جے ڈی ہے‘ مذکور ہ قیادت توقع کررہی ہے کہ پی سی سی صدر پی کے ہری چندن کو تبدیل کردیاجائے گا‘ جنھیں ریاستی کانگریس قائدین نے مخالفت کاسامنا ہے جو مبینہ طور پر انہیں ہٹانے کی با ت کررہے ہیں۔
کانگریس اور این سی پی میں اتحاد کے قیاس ارائیوں کے بیچ گاندھی ممبئی کے علاقائی چیف سنجے نروپم کے بشمول سٹی کے بہت سارے لوگوں کو تبدیل کرنے کی تیاری کررہے ہیں‘ عدم تعاون تحریک کے سبب ان کانام سرفہرست ہے۔
یہاں تک اے ائی سی سی جنرل سکریٹری انچارج سٹی اور مہارشٹرا موہن پرکاش کو بھی نکال دیاگیا۔
بہار میں سابق پی سی سی صدر اشوک چودھری کی جنب سے حالیہ راجیہ سبھا انتخابات میں اراکین اسمبلی کوہائی جیک کرنے کی کوششوں کو روکنے کے لئے ریاست میں فل ٹائم پی سی سی صدر کا تقرر عمل میں لایاجارہا ہے۔ ہریانہ میں بھی نئے پی سی سی صدر اور سی ایل پی لیڈر کابہت جلد تقرر عمل میں ائے گا جو دلت ۔ جاٹ اتحاد پر مشتمل ہوگا۔