ڈائپرس میں 16کیلو سونادستیاب

نئی دہلی:دوبئی ایک کے گروہ کے پاس سے ڈائپرس میں چھپائے گئے کم از کم 16کیلو سونے کے بسکٹ کی اندرا گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ نئی دہلی سے ضبط کئے گئے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ دوبئی سے دہلی پہنچنے والے چھ مسافرین کے پاس سے سکیورٹی چیکنگ کے دوران تقریبا 7:00بجے کے وقت سونے کے بسکٹ ضبط کئے گئے۔

انہوں نے بتایاکہ سورت سے تعلق رکھنے والے دوگروپ جس میں ایک جوڑا بھی موجودتھے نے بہت ہی چالاکی کے ساتھ اپنی گود میں موجود بچوں کے ڈائپرس اور توال میں مذکورہ سونے کے بسکٹ کو چھپا کر رکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ 16کے جی سونا ضبط کیاگیاجو سولہ سونے کے بسکٹ پر مشتمل ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہاکہ کسٹم عہدیداروں کی جانب سے ان سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ہے۔ ایک عہدیدار نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ’’ وہ دوبئی میں اچھی تنخواہ پر کام کرتے ہیں اور انہوں نے اپنی بچت سے یہ خریدا ہے۔سونے کی خریدی کے وسائل کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وہ سونا خریدی تھا کیونکہ ان کے لئے سستی سرمایہ داری ہے۔

تاہم اس ضمن میں ہم مزید تحقیقات کررہے ہیں‘‘۔