پٹنہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرنے جا رہے راہل گاندھی کا جہاز خراب ہو گیا، دہلی واپس لوٹنا پڑا۔

لوک سبھا الیکشن کے مد نظرتین ریاستوں میں عوامی جلسوں کو خطاب کرنے جارہے کانگریس صدررال گاندھی کو واپس دہلی لوٹنا پڑا۔ یہ اطلاع راہل گاندھی نے خود ٹوئٹ کرکے دی۔ راہل گاندھی نےلکھا ‘پٹنہ کے لئے ہماری فلائٹ کےانجن میں کچھ خرابی ہے، ہمیں دہلی واپس لوٹنا پڑرہا ہے۔ بہارواقع سمستی پور، اوڈیشہ کے بالاسوراورمہاراشٹرکے سنگمنیرکی ریلیوں میں تاخیرہوگی، تکلیف کےلئےمعذرت ہے’۔

گزشتہ سال کرناٹک میں اسمبلی انتخابا ت کےدوران بھی راہل گاندھی کی جہازمیں خرابی کی شکایت درج کی گئی تھی، کانگریس کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا تھا ‘تیسری کوشش میں ہبلی ایئرپورٹ پرجہازاترپایا۔ اس دوران جہازبری طرح ہل رہا تھا۔ محکمہ موسمیات اورجہازمیں سوارمسافروں کےمطابق اس وقت باہرکا موسم بے حد صاف تھا، دھوپ نکلی ہوئی تھی اورہوا کی رفتاربھی عام تھی

جہازمیں سوارلوگوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے کےلئے ‘جان بوجھ کرکی گئی چھیڑ چھاڑ’ کا خدشہ ظاہرکرتے ہوئےاس شکایت میں کہا گیا تھا کہ جہازمیں بہت جھٹکےلگ رہے تھے۔ اس کےبعد وہ ایک طرف جھک گیا اوراس میں چرمرانےکی آوازآنےلگی تھی۔ اس میں ساتھ ہی یہ بتایا گیا کہ جہازکا آٹوپائلٹ سسٹم بھی کام نہیں کررہا تھا’۔

کرناٹک اسمبلی انتخابات کے دوران ہوئے اس حادثہ میں ڈی جی سی اے کی جانچ میں یہ سامنے آیا تھا کہ جہازکے ہائی ڈرولک سسٹم میں پریشانی تھی۔