ریاستی سطح پر ائیل ٹینکس چلانے والے اداروں نے دوبارہ پٹرول کی قیمت میں فی لیٹرچودہ پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹرد س پیسوں کے اضافے کا اعلان کیا ۔ چہارشنبہ سے اضافی قیمتوں کے ساتھ پٹرول او رڈیزل سپلائی کیا جائے گا۔
جبکہ دہلی میں تمام لوکل ٹیکس شامل کرنے کے بعد مذکورہ اضافی قیمت پر پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی عمل میں ائی گی جبکہ دیگر ریاستوں کے علاقائی ٹیکس شامل کئے جانے کے بعد اضافی قیمت پر پٹرول ‘ ڈیزل کی سپلائی عمل میں ائے گی۔انڈین ائیل کارپوریشن نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ریاستی سطح پر ڈیلرس کمیشن میں تبدیلی کے بعد قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ لیا گیا۔
اضافی قیمتوں کے ساتھ چہارشنبہ سے پٹرول فی لیٹر64.72دہلی‘67.72کولکتہ‘71.12ممبئی‘64.24چینائی میں فروخت کیاجائے گا۔اسی طرح ڈیزل بھی دہلی میں فی لیٹر52.61کولکتہ54.92ممبئی58.11چینائی54.07فروخت کیاجائے گا۔سرکاری ڈاٹا کے حساب سے ہندوستان کے کروڈ تیل کی کمپنیوں نے شیر بازار میں پیر کے روز 48.10ڈالر فی بیارل بند ہوا۔بین الاقوامی تیل مارکٹ میں کچے تیل کی قیمتوں میں اچھال کے بعد انڈین ائیل کارپوریشن نے الگ طریقہ سے اس کی بھرپائی کا منصوبہ تیار کیاجس میں ٹرانسپورٹ فیول‘ پٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کے فیصلے لئے جس پر ہفتے عمل کرنے کا بھی اعلان کیا۔
درایں اثناء انڈین ڈائرکٹر انڈین ائیل کارپوریشن ریفائنری سنجیو سنگھ نے بتایا کہ انڈین ائیل کارپوریشن نے اپنی ہریانہ کی پانی پت ریفائنری میں اٹھارہ ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کا بھی فیصلہ لیا تاکہ2020تک پچیس ملین ٹن تیل کی نکاسی تک اضافہ کیاجاسکے۔انڈین ائیل کارپوریشن کے ہندوستان میں 23کے منجملہ گیارہ ایسے ریفائنریس ہیں جس کو یہ اپریٹ کرتے ہیں جس کی مشترکہ صلاحیت80.7ملین ٹن تیل کی نکاسی ہے۔