پونے۔مہارشٹرا کے پونا میں چونکے دینے والے واقعہ میں ایک ٹیوشن ٹیچر نے تین سال کے بچے کو بے رحمی کے ساتھ مارپیٹ کی۔معصوم کو چھڑی کے ساتھ پیٹا گیا جس کی وجہہ سے اس کے چہرے اور جسم پر سوجن بھی اگئی ۔
یہ غیر انسانی حرکت کا واقعہ ستمبر 11کو پمپلی سوداگر علاقے میں رونما ء ہوا تھا۔ متاثرہ بچے کے والدین کی شکایت کے بعد سانگھوی پولیس اسٹیشن نے بھاگیہ شری پلئے کی حیثیت سے شناخت کی گئی ٹیوشن ٹیچر کو چہارشنبہ کی رات میں گرفتار کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سانگھوی پولیس اسٹیشن انچارج وسینئرانسپکٹر اجئے چندکھیڈے نے کہاکہ’’ پیر کے رو ز بچہ پلئے کے گھر گیا۔
جب اس کے والدین گھر واپس لوٹے تو انہو ں نے دیکھا کہ معصوم کے چہرے او رجسم پر سوجن اگئی ہے۔ جب ان لوگوں نے بچے سے دریافت کیا تب اس نے بتایا کہ ٹیچر نے اس چھڑی سے ہاتھ‘ پیٹ اور سر پر پیٹا‘‘۔
متاثرہ کی ماں نے کہاکہ بچے کو اسپتال میں شریک کیاگیاہے مگر تین روز ہونے کے بعد بھی اس سوجن کم نہیں ہوئی۔پلے کے خلاف ائی پی سی کے دفعہ324کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے۔