نئی دہلی۔ اترپردیش میں پیش ائے ایک چونکا دینے والے واقعہ میں 22سال کی ایک حاملہ عورت کی دوروز قبل موت ہوگئی جب اس کو مبینہ طو ر پر غیرقانونی شراب اپنی کمر کے اندر چھپاکر لے جانے کے الزام میں پولیس نے بے رحمی کے ساتھ پیٹاتھا۔ ذرائع سے ملی خبر کے مطابق گاؤں والوں کا الزام ہے کہ رچی روات جو کہ ایک حاملہ عورت تھی کی موت اس وقت پیش ائے جب نقلی شراب کے لئے دھاوے کے دوران پولیس نے لاٹھیوں سے اس کو پیٹا۔مگر تاہم پولیس نے بیان دیا ہے کہ اس کی موت قلب پر حملے کی وجہہ سے ہوئی ہے۔
Barabanki: Pregnant Woman dies after alleged thrashing by Police during raid on illicit liquor.Husband says Police kicked her in the stomach pic.twitter.com/N0HkCDaTtb
— ANI UP (@ANINewsUP) October 30, 2017
اتوار کے روز پانچ پولیس جوانوں پر مشتمل ٹیم باربنکی اس وقت پہنچی جب انہیں روچی کے گاؤں میں نقلی شراب کی فروخت کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس کے گھر والے گاؤں سے فرار ہونے میں کامیاب رہی جبکہ اس کی ایسے حالت کی وجہہ سے اس کو گھر میں چھوڑ دیا۔
پولیس نے بھاگنے کی کوشش کررہی حاملہ عورت رچی کومبینہ طور پر لاٹھی سے پیٹا۔ ایک عورت کا بھی یہ دعوی ہے کہ رچی کے پیٹ میں بھی لات ماری گئی۔ پولیس اس وقت وہاں سے بھاگنے کے لئے مجبور ہوگئے جب گاؤں والوں نے انہیں گھیرلیاتھا۔ راہول یادوسینئر ضلع عہدیدار نے کہاکہ رچی کے گھر والے غیرقانونی شراب کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’’ تین لوگوں کو گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن لیاگیا۔ دوگھنٹے بعد ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ حاملہ عورت فوت ہوگئی۔ ہوسکتا ہے وہ بھی نقلی شراب کے کاروبار میں شامل تھی‘ اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کررہی تھی اور فوت ہوگئی‘‘۔
رچی کی موت میں ملوث ہونے کی بات کا انکار کرتے ہوئے پولیس افیسرسشیل سنگھ نے کہاکہ’’ نہ تو پولیس اس کے گھر گئی اور نہ ہی رچی سے کوئی بات چیت ہوئی۔یہ تمام الزامات مکمل طورسے جھوٹے ہیں‘‘۔برہم گاؤں والوں کا اب مطالبہ ہے کہ رچی کے موت کے ذمہ دار گاؤں میں دھاوے کرنے والے پولیس عہدیدارں کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے