ممتابنرجی نے کہاکہ’’یہ نہایت بدبختانہ واقعہ ہے مگر یہ ہوا کیسے؟ قومی سلامتی مشیر( اجیت ڈوال) کیاکررہے ہیں؟ غلط کیاہوا ہے اور ہمیں یہ جاننے کا پورا حق ہے‘‘۔
کلکتہ۔چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے کہاکہ جموں کشمیر کے پلواماں میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گرد حملہ جس میں چالیس زندگیاں شہید ہوگئی ’’ انٹلیجنس کی ناکامی‘‘ کا نتیجہ ہے۔
پی ٹی ائی کی خبر کے مطابق ممتا نے جوانوں کی یاد اور احترام میں تین روز قومی سوگ منانے کا مطالبہ کیاہے۔ نئی دہلی سے واپسی کے فوری بعد رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ’’ سپاہیو ں کی غیر معمولی قربانی پر میں نے 72گھنٹوں کے سوگ کا مطالبہ کیاہے۔ کم سے کم قومی احترام کے لئے ۔ صرف ایک پرچم اس کے لئے کافی نہیں ہے‘‘۔
ممتا نے مزیدکہاکہ ’’یہ نہایت بدبختانہ واقعہ ہے مگر یہ ہوا کیسے؟ قومی سلامتی مشیر( اجیت ڈوال) کیاکررہے ہیں؟ غلط کیاہوا ہے اور ہمیں یہ جاننے کا پورا حق ہے۔یہ درحقیقت انٹلیجنس کی ناکامی ہے۔ میں جس کو جانتی ہوں ایسے کئی جوانوں سے بات کی ہے۔
ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ انٹلیجنس کی ناکامی ہے۔ کیوں اتنی گاڑیاں ساتھ میں جارہی تھیں؟‘‘۔ انہو ں نے اپنے استفسار میں مزیدکہاکہ ’’ حملے سے قبل ہمیں سب کچھ کیوں نہیں جانکاری مل جاتی؟ ۔
کیوں اتنی بڑی تعداد میں جوانوں کی موت ہوگئی؟۔ یہ نہ صرف میرے بلکہ لوگوں کے بھی سوال ہیں‘‘۔ممتا نے مزیدکہاکہ مذکور ہ حکومت اور تمام سیاسی پارٹیوں کو دہشت گرد حملے کے پیش نظر اپنے تمام معلنہ پروگراموں کو منسوخ کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ’’ مجھے معاف کرنا میں نے وزیر اعظم کو آج کے پراجکٹ کا افتتاح انجام دیتے ہوئے دیکھا ۔ ایسے بدبختانہ حملوں کے بعد ہمیں سیاسی اور حکومتی پروگراموں کو منسوخ کردیناچاہئے۔ کیوں نہ وہ ( مرکز) تین روز ہ سوگ کا اعلان کردیتے ؟۔
انہوں نے پلواماں حملے کو2016کے اری حملے کے بعد کا سب سے بڑا حملہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اس پر لوگوں کو سیاست نہیں کرنا چاہئے۔
انہو ں نے کہاکہ’’ ہم اس طرح کے واقعات پر سیاست نہیں کرنا چاہتے ہیں اور یہی وجہہ ہم کچھ نہیں بول رہے ہیں۔ نہ صرف ہم بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں خاموش ہیں۔ ہم تمام کا یہ کہنا ہے کہ ہم ملک کے جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں‘‘