پرینکا گاندھی ۱۱ فروری سے یوپی کے دورے پر لکھنو میں روڈ شو کا پورا خاکہ تیار

کانگریس کی نئی جنرل سکیٹری اترپردیش میں لکھنو سے پنے دورے کی شروعات ۱۱ فروری سے کرنے جا رہی ہے، ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پرینکا گاندھی اتر پردیش میں روڈ شو کرے گی،اور کل ۷ فروری کو مشرقی اترپردیش کے قائیدین سے دہلی میں ملاقات کرے گی یوپی کانگریس نے پرینکا کے پروگرام کو اخری شکل دے دی ہے ۔
منگل کو ہی کانگریس کی نئی جنرل سکیٹری کو انکا دفتر دے دیا گیاہے، دہلی میں ۲۴ اکبر روڈ پر انہیں کمرہ دیا گیا ہے، جہاں انکے نام کی تختی چسپا کی گئی ہے، واضح رہے کے کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی بھی سیاسی زندگی کا آغاز اسی کمرے سے ہوا تھا ، اسی کے متصل راہل گاندھی کا دفتر بھی ہے، پرینکا کو ۲۳ جنوری کو کانگریس کی جنرل سکیٹری کا عہدہ سونپا گیا تھا، اور راہل گاندھی نے انہیں مشرقی اترپردیش میں انتخابی مھم کی کمان سونپی ہے۔
راہل کے اس فیصلے نے کانگریس کے اراکین میں نیا جوش بھر دیا ہے اب وہ نئے جذبے کے ساتھ انتخابی تشہیر میں حصہ لیں گے

واضح رہے کہ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا پیرکوبیرون ملک سے ہندوستان لوٹ آئیں۔ وہ اپنی بیٹی کے علاج کے لئے امریکہ گئی تھیں۔ پہلے انہیں یکم فروری کو ہی واپس لوٹنا تھا، لیکن علاج میں وقت لگنے سے ان کی واپسی میں تاخیرہوئی۔

ملک لوٹنے کے بعد پرینکا گاندھی نے کانگریس صدرراہل گاندھی سے تغلق روڈ واقع رہائش گاہ پران سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ پرینکا نے پارٹی کے کئی دیگربڑے لیڈروں سے بھی ملاقات کرکے اترپردیش کی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا۔ اس دوران مغربی اترپردیش کے جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود تھے۔