حیدرآباد : رمضان المبارک کے ایک ماہ کے روزے رکھنے کے بعد مسلمان عید مناتے ہیں ۔اس عید کی جوش و خروش سے خریداری کی جارہی ہے ۔پرانے شہر میں بازار کی رونقیں سجی ہے ۔چارمینار کے اطراف خریداروں کا ہجوم ہے ۔
چار مینار کے اطراف تمام دکانوں کورنگ برنگے قمقموں سے سجادیا گیا ہے ۔گاہکوں کو لبھانے کے لئے دکانو ں کو سجا دیا گیا ہے ۔خریداروں کاہجوم کو دیکھتے ہوئے دکانات صبح سحر تک کھلے رکھے جارہے ہیں ۔پرانے شہر کے علاوہ شہر کے اہم علاقوں میں بھی خریداروں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔
ان میں عابڈس ، نامپلی ، سلطان بازار اور ٹولی چوکی شامل ہیں ۔یہاں پر خریداروں کا ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔چارمینار کے اطراف اس موقع پر حکام کی جانب سے گاڑیوں کی پارکنگ کا نظم کیا گیا ہے ۔
حلیم کے لئے مشہور پستہ ہاؤز کے مالک عبد المجید نے بتایا کہ پرانے شہر میں رمضان کے آخر کے دس دنوں میں خریداروں کا ہجوم بڑھ جاتا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ لوگ یہاں کے ماحول سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں ۔
او ر طرح طرح کے ڈشس سے محظوظ ہوتے ہیں ۔چارمیناراطراف جیسے لاڈ بازار ، گلزارحوض ،پٹیل مارکیٹ ،پتھر گٹی او رمدینہ مارکٹ میں لوگ خریداری کرتے ہیں ۔یہاں پر تمام چیزیں دستیاب ہوتی ہیں۔جیسے کپڑے ، چپل جوتے ،جویلری اور دوسرے اشیاء بھی ہوتے ہیں جو واجبی دام میں ہوتے ہیں ۔