حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین ( اے ائی ایم ائی ایم) صدراور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسدالدین اویسی نے پرانے شہر کے عیدی بازار علاقے میں یوم آزادی کے موقع پر ’’ روٹی گھر‘‘ کا سنگ بنیاد رکھا جس کا مقصد غریب خاندانوں کے گھروں تک دو وقت کا کھانا پہنچانا ہے۔
مذکورہ نظریہ کی شروعات پرانے شہر سے تعلق رکھنے والے ایک تاجر حمید الدین چیرمن آر آر گروپ آف کمپنیز نے کی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے کہاکہ وہ کھانے کی تقسیم کوآسان بنانے کے لئے اپنے ایم پی فنڈس سے دو گاڑیاں فراہم کریں گے۔
اویسی نے کہاکہ غریب خاندانوں کے گھر تک کھانا پہنچانے کی اسکیم منفرد ہے۔ غریبی کی وجہہ سے ایسے بہت سارے خاندان ہیں جن کے پاس دو وقت کا کھانا مہیا نہیں ہے