پدمات فلم کی آج ریلیز‘ کرنی سینا کی غنڈہ گردی زوروں پر

پدماوت کے خلاف ملک بھر میں پرتشدد احتجاج‘ آگ زنی اور توڑ پھوڑ‘ پدماوت کے مخالفین نے دہلی‘ جئے پورشاہراہ کو بھی جام کردیا‘ گروگرام اسکول بس پر حملہ‘ کرنی سینا کے سربراہ نے کہاکہ ‘ پدماوت کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔
نئی دہلی سپریم کورٹ سے سنجے لیلا بھنسالی کی متنازع فلم پدماوت کو ریلیز کرنے کی اجازت ملنے کے باوجود ملک بھی میں اس کے خلاف پرتشدد مظاہرے ہورہے ہیں اورجگہ جگہ قومی شاہراہوں پر رخنہ ڈالا جارہا ہے۔ رنویرسنگھ‘ دیپکا پدکون اور شاہد کپور کی اداکاری والی فلم آج ریلیز ہوگی لیکن اس کے خلاف احتجاج مسلسل پرتشدد ہوتا جارہا ہے ۔

فلم کے سلسلے میں مسلسل ہونے والی مخالفت کے مدنظر اس کا نام پدماتی سے بدل کر پدماوت کیاگیا۔ اس کے علاوہ اس میں اور بھی کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن بالخصوص راجپوت سماج کی طرف سے اس کی مخالفت کم نہیں ہورہی ہے ۔ فلم کی سخت مخالفت کرنے والی کرنی سینا کے صدر لوکیندر سنگھ کالوی نے سپریم کورٹ کو فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دینے کے باوجود آج پھر کہاکہ وہ پدماوت کو ریلیز نہیں ہونے دیں گے۔

انہو ں نے اس تنازع کے لئے فلم ساز کو ذمہ دار ٹھرایا اور کہاکہ یہ سنجے لیلا بھنسالی کی سازش ہے۔ انہو ں نے کہاکہ رانی پدماوتی میری ماں ہے‘ میں ان سے معافی مانگوں گا۔ ادھر فلم کے سلسے میں ملک بھر میں مظاہروں کی خبریں ہیں۔ قومی درالحکومت خطہ کے پروگرام میں پدماوت مخالفین نے وزیر پوپٹودی روڈ کو جام کردیا اور ااتش زنی کی ۔ گروگرام میں قانون وانتظام برقرار رکھنے کے لئے اتوار تک دفعہ144لگائی گئی ہے ۔

پدماوت کے مخالفتین نے دہلی جئے پور شاہراہ کو جام کردیا ہے ۔ جئے پور ویشالی نگر میں دہلی جئے پور روڈ کو مظاہرین نے بلا ک کردیاہے۔

مدھیہ پردیش کے بھوپال‘ گوالیار‘ اندور ‘ اجین‘ رتلام ‘ اور مورینا میں فلم مخالفین کا احتجا ج جاری ہے۔ ممبئی پولیس پوری طرح چوکنا ہے اور کسی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ پولیس نے کرنی سینا کے لیڈوں کو گرفتار بھی کیا ہے ۔ ممبئی میں پچاس لوگوں کو پولیس گرفتارکرچکی ہے ۔ احمد آباد میں بھی 44لوگوں کے گرفتار ہونے کی خبر ہے۔