حیدرآباد:بندلہ گوڑہ کے ساکن محمد اکبر نے پانچ سال سے پاکستان کی جیل میں قید اپنی لڑکی محمدی بیگم کی رہائی میں مدد کے لئے وزیرخارجی امور سشما سوارج کو ایک مکتوب لکھا۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ ان کی بیٹی محمدی بیگم کی شادی محمد یونس نامی شخص سے ہوئی تھی جس نے خود کوعمانی شہری ظاہر کیاتھا مگر بعد میں وہ ایک پاکستانی نکلا۔شادی اس وقت انجام پائی تھی جب محمد یونس عمان کے مسقط شہر میں کام کرتے تھا۔
بعد ازاں وہ شخص اپنی بیوی کو پاکستان لے کر چلاگیا۔ لڑکی کے والد کے مطابق وہاں پر لڑکی کو ہراساں وپریشان کیاجارہا ہے یہاں تک کھانا او ردوائیاں بھی مہیا نہیں کی جارہی ہیں۔
قبل ازیں 5جنوری 2017کو بھی والد نے ایک مکتوب وزیرخارجی امور سشما سوارج کو ارسال کیاتھا ‘ تاہم اس پر اب تک کوئی جواب نہیں موصول ہوا ہے۔