ٹیلی ویثرن جرنسلٹ پر اس کے گھر کے قریب میں حملہ’ پریس کلب نے اس کو ’’افسوسناک ‘‘ قراردیا۔

شہر کی جرنلسٹ اسوسیشن نے حملے کی سخت مذمت کی اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ متاثر صحافی کی صحیح انداز میں پولیس نے شکایت درج نہیں کی ہے۔
ممبئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کی ابتدائی ساعتوں میں ساوتھ ممبئی کے علاقے میں ایک ٹیلی ویثرن صحافی پر اس کے گھر کے سامنے چند نامعلوم لوگوں نے حملہ کردیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=HBGl7N3GDQk

ہرمن گومس نامی صحافی ایک خانگی ٹیلی ویثرن چیانل کے لئے کام کرتے ہیں‘ ان پر یہ حملہ اس وقت کیاگیا جب وہ ہفتہ کی دیر رات اپنے دوست کے ساتھ ٹیکسی میں گھر واپس ہورہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ زون IIدیانیشوار چوہان نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ جب وہ نصف شب کے بعد رات1.30کے قریب ٹیکسی سے اترے تودیکھا کہ چار سے چھ لوگ ان کے گھر کے باہر ان کا انتظار کرتے کھڑے ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ مذکورہ افراد نے گومس کے ساتھ گالی گلوج شروع کردی اور پھران پر حملہ کیا۔ مارپیٹ میں صحافی بری طرح زخمی ہوگئے اور ان کی شکایت کی بنیاد پر گاامدیو پولیس نے بعدازاں ائی پی سی کی دفعہ143‘147‘324‘ کے تحت ایک شکایت درج کرلی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اب تک حملہ کی وجہہ کا پتہ نہیں چلا ہے‘ اس ضمن میں تحقیقات کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔شہر کی جرنلسٹ اسوسیشن نے حملے کی سخت مذمت کی اور پولیس پر الزام عائد کیا کہ متاثر صحافی کی صحیح انداز میں پولیس نے شکایت درج نہیں کی ہے۔

ممبئی پریس کلب نے گومس پر حملہ کو ’’بدبختانہ کاروائی‘‘ قراردیا۔ سٹی کے کرائم رپورٹرس اسوسیشن نے اپنے جاری کردہ بیان میں حملہ آواروں کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔چیف منسٹر دیویندر فنڈناویس سے پر بھی زوردیا کہ ایف ائی آر درج کرنے میں تاخیر کرنے والے پولیس افیسروں کے خلاف بھی سخت کاروائی کرے۔