ٹسٹ میں خراب مظاہرے پر ٹیچر نے پیٹا‘ ایک لڑکی اسپتال میں شریک او ر دس ہوئے زخمی

حیدرآباد۔ افسوسناک واقعہ میں منور ولیج کے امرآباد منڈل میں ایک اقامتی اسکول ٹیچراسکول انگلش ٹسٹ میں خراب مظاہرے پر طالبات کو سزاء کے طورپر زخم آنے تک چھڑی کے ذریعہ مبینہ مارپیٹ کی۔

جس کے بعد ایک طالبہ کو دواخانہ میں شریک کرانا پڑا اور دس کو شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

ضلع ناگر کرنول کے مننور گاؤں کے کستور با اشرام اسکول کی دسویں جماعت کے طالبات جس کے 34طلبہ بتایاجارہا ہے کہ انگریزی کے مضمون ٹسٹ میں ناکام ہوگئے‘ جس کے فوری بعدانگلش ٹیچر کلیانی نے 30طالبات کو چھڑے سے زدکوب کیا۔

ایک طالبہ کو اس سزاء کے نتیجے میں ہاتھ سے خون رسنے لگا جس کے بعد زخمی لڑکی کو ایک مقامی اسپتال منتقل کیاگیاجہاں اسے ٹانکے بھی دئے گئے۔

دیگر طالبات نے بتایا کہ ان کے بھی ہاتھوں او رپیروں پرپیٹا گیا۔ جس کے نتیجے میں انہیں شدید زخم ائے ۔مذکورہ ٹیچر کوناگرکرنول ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناردھن راؤ نے ہفتے کے روز معطل کردیاتھا۔