واشنگٹن ۔ہارلی ڈیوڈ سن موٹربائیک پر اعلی درآمد ڈیوٹی نافذ کرنے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی پھر ایک مرتبہ ہندوستانی تلفظ میں ان کی نقل کی ۔ہارلی ڈیوڈ سن پر اعلی درآمد ڈیوٹی امریکی صدر کے لئے تشویش کا باعث ہے۔
جنھوں نے اسبات کی طرف اشارہ کیاکہ قیمتوں میں سوفیصد سے پچاس فیصد کٹوتی کے بعد امریکہ کو’’ کچھ حاصل‘‘ نہیں ہوا۔ٹرمپ نے وائٹ ہاوز میں تمام ریاستوں کے گورنرس کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ’’ اب وزیر اعظم ‘ جسکے متعلق میں سمجھتا ہوں وہ ایک نہایت دلچسپ شخص ہیں‘ نے مجھے دوسرے دن فون کیا اور کہاکہ ہم پچاس فیصد اس میں کمی لارہے ہیں۔
میں نے کہاکہ ٹھیک ہے‘ مگر اس کے بعد بھی ہمیں کچھ حاصل نہیں ہورہا ہے‘‘
صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم مودی کی نقل کرتے ہوئے اپنے دونوں ہاتھ باندھ لئے اور نہایت نرم اور سنجیدہ لہجہ اپنا لیااور کہاکہ’’ انہوں نے خوبصورت انداز میں کہا‘ وہ ایک حسین شخص ہیں اور انہوں نے کہاکہ میں آپ کو صرف یہ جانکاری دینا چاہتاہوں کہ ہم نے 75فیصد کمی کی ہے اور ہم مزید کمی پچاس فیصد بھی کردی ہے۔میں نے مزید کہاکہ ‘ میں کیاکہوں؟کیا میں حیران ہوجاؤں؟‘‘۔
اس سے قبل جنوری میں امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ ٹرمپ پرہندوستان تلفظ اداکرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کی نقل کرتے ہیں۔