ٹرمپ نے مسلمانوں کے اندراج اور شناختی کارڈ کا منصوبہ ترک کردیا؟

نیویارک: امریکی منتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسلمانو ںیامسلم اکثریتی مملاک سے منتقل ہونے والوں کے لئے رجسٹری قائم کرنے کا متنازعہ منصوبہ ترک کردیا ہے؟نامور عرب امریکی کامیڈین عامرنے اس کا جواب اثبات میں دیا ہے۔

وہ اسکاٹ لینڈ کے لئے جس طیارہ میں سوار تھے ڈونالڈ ٹرمپ کے فرزنداریک ٹرمپ بھی ان کی بازوکی نشست پرتھے۔چنانچہ موقع غنیمت جان کرانہوں نے اس متنازعہ تجویز کے بارے میں سوا ل کیا۔

انہوں نے پوچھاٹرمپ انتظامیہ میں مسلمانوں کا کیاہوگا۔انہوں نے فیس بک پوسٹ میں کہاکہ مسلمانوں کی آمد کا علیحدہ اندرا ج نہیں ہوگااور انہیں شناختی کارڈس حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ یہ ایک اچھی خبر ہے‘ اریک ٹرمپ نے انہیں یہ بات بتائی۔32سالہ ریک ٹرمپ نے عامر سے کہاکہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے او رآپ ہر بات پر بھروسہ نہ کریں ۔

آپ سمجھتے ہیں ہم فی الواقعہ ایسا کریں گے کہ مسلم اکثریتی ممالک سے ترک وطن کرنے والوں کا علیحدہ ریکارڈ تیارکریں گے ؟امریکی انتخابات مہم کے دوران ٹرمپ کے اس بارے میں ریمارک پرکافی تنازعہ کھڑا ہوگیاتھاان کے صدر منتخب ہونے کے بعد مسلمانوں میں بے چینی بھی پائی جاتی ہے۔