ٹرمپ نے سنگاپور صدر کا دعوت نامہ قبول کیا‘ نومبر میں دورہ متوقع

سنگاپور۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج صدر سنگا پور حلیمہ یعقوب کا دعوت نامہ قبول کیاجس میں انہوں نے اسی سال نومبرمیں ملک کادورہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

قبل ازیں ٹرمپ نے سنگاپور ک وزیر اعظم لی حسیان لونگ کے ساتھ صدراتی محل میں میٹنگ کرتے ہوئے سمیٹ کی تیاریو ں سے لے کر امریکہ کودرپیش خطرات کے متعلق تمام چیزوں پر تبادلہ خیال کیا۔

چینل نیوز ایشیاء کی خبر ہے کہ ٹرمپ نے صدر یعقوب کی جانب سے اسی سال نومبر میں انہیں سنگاپور کا دورہ کرنے کے لئے دی گئی دعوت کوقبول کرلیاہے۔مذکورہ میٹنگ اسی شام ہوئی جس شام کو ٹرمپ اورنارتھ کوریا کے تاناہ شاہ کم جانگ ون کے درمیان تاریخی ملاقات ہونے والی تھی۔

ٹرمپ او رکم کے درمیان ملاقات سیٹوسا کی کاپیلا ہوٹل میں ملاقات ہوگی جپاں پر دونوں کی بات چیت اقتصادی ترقی او رسکیورٹی کی گیارنٹی کے جواب میں نیوکلیئر تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے متوقع ہے۔کئی دور کے دھمکیوں او رتوہین کے بعد دولیڈروں ٹرمپ او رکے درمیان یہ تاریخی ملاقات ہورہی ہے۔

پچھلے18ماہ کے دوران مذکورہ دونوں لیڈروں کے رشتوں نے کئی غیرمعمولی نشیب وفراز کا سامنا کیاہے۔تقریبا2500صحافی اس اجلاس کی رپورٹنگ کریں گے جس کے لئے سنگا پور حکومت کو ایس جی ڈی 20ملین کاخرچ آیاہے