ٹرامپ کی کامیابی کے بعد حجاب کھینچنے کے واقعات میں اضافہ‘ امریکی مسلم خواتین کی توجہہ حفاظت خوداختیار ی پر مرکو

واشنگٹن: امریکہ میں ڈونالڈٹرامپ کی انتخابی فتح کے بعدحجاب کھینچنے کے واقعات میں اضافے کے پیش نظرملک بھر کی متعدد مسلم خواتین حفاظت خوداختیاری کی تربیت لے رہی ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ٹرمپ کے انتخابات کے بعد کم سے کم تین اداروں سدر ن پاورٹی لاء سنٹرکونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن اور اینٹی ڈیفیمشین لیگ( تنظیم برائے انسداد اہانت)نے نفرت پر مبنی واقعات میں قابل لحاظ اضافہ کاپتہ چلایا ہے۔ اسی دوران کئی مسلم خواتین نے سوشیل میڈیاپوسٹ کردہ پیامات میں ان کے حجاب کھینچنے کے واقعات او رحملوں کا تذکرہ کیا ہے۔

چنانچہ امریکہ کے مختلف شہروں میں اپنی دفاع اور اس قسم کے واقعات سے بچنے کے لئے حفاظت خوداختیاری کی تربیتی کلاسیس سے رجوع ہورہی ہیں۔زینب عبداللہ نے جو شکاگومیں دیگر قوانین کی مدد سلف ڈیفنس کوچنگ کلاسیس چلاتی ہیں۔ یہ انکشاف کیا کہ ان کے مسلم ہونے پر پہلی مرتبہ اس وقت تھوکا گیاتھا جب وہ اٹھ سال کی تھیں۔

صرف پانچ فٹ قد کی 24سالہ زینب نے جو حجاب استعمال کرتی ہیں‘ کہاکہ اس وقت انہوں نے اپنی حفاظت کی ضرورت محسوس کی تھی۔ زینب نے کہاکہ ٹرمپ کی کامیابی کی دوسری صبح انہیں کئی مسلم خواتین کے کالس وصول ہوئے جو حفاظت خود اختیاری کے لئے ان سے تریبت لینا چاہتی ہیں۔