وی وی ائی پی کار کا ڈرائیو ر ایک 13سال کے بچے کو روندنے کے ایک روز بعد گرفتار

جموں:پاراماجیت تھاپا نامی ایک 13سالہ بچے کی ایک حادثے میں موت واقعہ ہوگئی ‘ مذکورہ حادثہ و ی وی ائی پی بولیرو کار جس پر نیلی لائٹ لگی ہوئی تھی اور وہ گاڑی جموں پولیس سپریڈنٹ کی ایسکورٹ گاڑی ہے ‘ مذکورہ گاڑی کے ڈرائیور کو حادثے کے ایک روز بعد جمو ں اور کشمیر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

جے اینڈ کے پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے بولیرو کار ضبط کرلی ہے۔ سی سی ٹی فوٹیج میں مذکورہ حادثہ قید ہوگیا ہے‘ جس میںیہ لڑکی اپنی سائیکل پر سوار قریب ک دوکان سے دہی خریدنے کے لئے جارہاتھا جس کولاپراہی کے ساتھ گاڑی چلارہے ڈرائیور نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔

لاپرواہی کے ساتھ گاڑی سے کچلے جانے کے بعد موقع پر والد کے آنے تک مذکورہ لڑکا وہیں پرپڑا ہوا تھا۔ بعد ازاں اس پوسٹ مارٹم کے لئے لے جایاگیا ۔

متوفی کے والدپرشتم تھاپا نے کہاکہ ’’ جس نے بھی یہ کیاہے اس کو چاہئے تھا کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر اپنی گاڑی روک کر میرے بیٹے کو اسپتال لے کر جاتا‘‘۔