وی ایچ پی نے لوجہاد اور گاؤ تسکری کے خلاف جدوجہد کا فیصلہ کیا‘ علی گڑ میں پانچ ہزار نفوس پر مشتمل مذہبی فوج کی تیاری

علی گڑہ: خودساختہ لو جہاد اور گائے تسکری کے پیش نظر وشو اہندو پریشد( وی ایچ پی) نے علی گڑ میں پانچ ہزار نفوس پر مشتمل مذہبی فوج تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز میں شائع خبر کے مطابق مذہبی فوج بجرنگ دل کارکنوں میں سے تیار کی جائے گی۔اس مذہبی فوج پر ذمہ داری عائد ہوگی کہ وہ لوجہاد اور گائے تسکری کے خلاف جدوجہد کرے۔

دیگر ذمہ داریوں میں ہندو لڑکیوں‘ منادر‘ مٹھ کا تحفظ ہوگا۔جاریہ سال ستمبر کے مہینے میں بھرتی کاکام شروع کردیاجائے گا۔

مذکورہ فیصلہ علی گڑ میں 14سے16جولائی کے درمیان میں منعقد ہوئے وی ایچ پی اجلاس میں لیاگیا ہے۔ اس اجلاس میں وی ایچ پی صدر پروین توگاڑیہ نے بھی شرکت کی تھی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے علاقائی صدر رام کمار آریہ نے کہاکہ ضلع علی گڑ میں لوجہاد اور گائے تسکری کے خلاف پانچ ہزار مذہبی فوج کا تقرر عمل میں لایاجارہا ہے۔