ویڈیو: یوپی چیف منسٹر پر حملہ’ یوگی سرکار مردہ آباد‘ کے نعرے لگائے گئے۔

’ یوگی سرکار مردہ آباد‘ اور ’ یوگی تیری تاناشاہی نہیں چلے گی‘ کے نعرے فضاؤں میں گونجے
لکھنو:اترپردیش کی عوام یوگی حکومت سے کافی ناخوش ہے اور بالآخر یہاں کی عام نے اپنی برہمی کے پیش نظر ان کے قافلے پر ہی ہلہ بول دیا۔سوشیل میڈیا پر وائیر ل ہورہے اس ویڈیو میں این سی جی کے ’بلیک کاٹ کمانڈو‘ایک سلور کلر کی گاڑی کو گھیرے ہوئے ہیں اور ایک جوان عورت پولیس اور این سی جی جوانوں کے درمیان کھڑے ہوکر بے خوف انداز میں نعرے لگارہی ہے۔

’یوگی سرکاری مردہ آباد‘ اور تاناشاہی نہیں چلے گی کے نعرے صاف طور پر سنائی دے رہے ہیں۔جب چیف منسٹر کا قافلہ یونیورسٹی کی جانب سے رواں دواں تھا جہاں ادتیہ ناتھ مراٹھا جنگجو کنگ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں مہمان خصوصی کی طور پر مدعوتھے‘ اسی دوران سماج وادی پارٹی چاترا سبھاکے کارکنوں نے قافلے میں ہلچل پیدا کرتے ہوئے سڑک پر سیاہ پرچم لہرائے۔پولیس کو احتجاجیو ں پر قابو پانے کے لئے کڑی مشقت کرنی پڑی‘ جو چیف منسٹر ‘ گورنر رام نائیک‘ وائس چانسلریونیورسٹی اور ضلع انتظامیہ کے خلاف نعرے لگارہے تھے۔

https://www.youtube.com/watch?v=2-0IbOpIecw

جون 7کو جب یوگی ادتیہ ناتھ لکھنو یونیورسٹی میں چھتراپتی شیواجی کی ایک تقریب شرکت کے لئے جاری رہے تھے اسی وقت سماج وادی پارٹی کی طلبہ تنظیم کے کارکنوں نے انہیں سیاہ پرچم دیکھایا۔

احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ یہ مبینہ’’ بی جے پی کی تقریب‘‘ ادارے اور طلبہ کے پیسوں سے منعقدکی جارہی ہے۔چیف منسٹر کے قافلے کی سکیورٹی توڑنے کے الزام میں ان میں سے اٹھ طلبہ کو لکھنو یونیورسٹی نے برطرف کردیا ہے