واشنگٹن: پچھلے سال ہاتھوں میں قرآن تھامے نیو یارک کی سڑکوں پر گھومتی ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسی لوہان کی تصوئیروں کے بعد یہ قیاس لگایاجارہا تھا کہ لنڈسی لوہان نے اسلام قبول کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کے اس تبصرہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترکی کے ٹی وی ہیبر ترک کو دئے انٹریو میں انہوں نے کہاکہ’’ میرے ایک قریبی دوست جس نے لندن اور سعودی میں میرے لئے بہت کچھ کیا تھا نے مجھے قرآن دیا جس کو میں نیویارک لیکر آئی کیونکہ میں سیکھنا چاہتی تھی۔
’’ میں کون ہوں یہ جاننے کے لئے یہ ایک کھلا دوروازہ ہے جس روحانی تجربات حاصل کئے جاسکتے ہیں‘‘۔تیس سالہ اداکارہ نے دعویٰ کیاہے اس کے امریکی ہم وطنوں نے قرآن ہاتھ میں دیکھ کر شیطان کی طرح دیکھنے لگے ۔’’میں اس کے بعد امریکہ چھوڑ کر لندن واپس جانے پر بہت خوش ہوں کیونکہ میں اپنے ہی ملک میں خود کو غیرمحفوظ سمجھ رہی ہوں۔
اگر میں اس ( اسلام) سے کچھ سیکھنا چاہتی ہوں تو یہ میری مرضی ہے‘‘۔جاریہ سال ہالی ووڈ کی یہ اداکارہ نے ترکی میں سیریہ کے پناہ گزین کیمپ میں سرپر اسکارف باندھ کر مہاجرین کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ورکرس کااحترام کرتے ہوئے دورہ کیاتھا۔
انہوں نے کہاکہ پناہ گزین کیمپ کے دور ے کے موقع پر انہیں دئے گئے اعزاز سے وہ بہت زیادہ متاثر بھی ہوئیں ہیں۔لوہان نے اپنے انسٹا گرام پر لکھا ہے کہ وہ’’انہوں نے ا نٹیپ کے پناہ گزین کیمپ میں کام کررہے ایک امدادی کارکن( عزیز یہ) کی ستائش کی۔
اس نے دیکھا کہ جب میں نے اس کے اسکارف کی تعریف کی تو میں تو میری آنکھوں میں روشنی اگئی تھی تب ہی اس نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنے ساتھ لے گئی میں اس کے پیچھے چلتی گئی اور اس نے وہ اسکارف مجھے تحفے میں دیدیا‘‘۔لوہان نے کہاکہ اس نے آگے بڑھ کر اپنی ثقافت کاحصہ بنایا حالانکہ وہ چاہئے تو ایسا نہ بھی کرتی ۔
حقیقت میں مجھے اس کے اسکارف کا رنگ بہت پسند آیا جو اس نے مجھے بطور تحفہ دے دیا‘‘۔
You must be logged in to post a comment.