ویڈیو: ’کیا ہوا یہ تم لوگوں کے ساتھ تو نہیں ہوا نہ‘: بہار رکن اسمبلی نے عصمت ریزی کے واقعہ پر اسکولی طالبات سے سوال کیا۔

پٹنہ‘ حاجی پور: راشٹرایہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایس ایل پی) رکن اسمبلی لالن پسوان نے مبینہ طور پر بہار کے ویشالی ضلع میں واقعہ ایک دلت اقامتی اسکول کی طالبات سے قابل اعتراض سوالات پوچھتے ہوئے ایک نیاتنازع کھڑا کردیا ہے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=BcXK6LCKxbI

بتایاجارہا ہے کہ ان اسکولی طالبات کا تعلق دسویں جماعت کی اس طالب علم سے ہے جس کے ساتھ عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیاہے۔

وہ کمیرے میں لڑکیو ں کو کہتے ہو دیکھائے جارہے ہیں کہ’’ تم لوگ کس طرح بول سکتے ہو‘ لڑکی کی عصمت ریزی ہوئی ہے‘ خون کہاں سے نکلا تھا؟‘‘۔

چیناری کی رکن اسمبلی جو روہتاس کی’’ محفوظ نشست ‘‘ہے کو لڑکیوں سے بیہود ہ سوالات کرتے ہوئے اس وقت قید کیاگیاجب وہ کل اسکول کا معائنہ کرنے کی غرض سے وہاں پہنچے تھے۔

آر ایل ایس پی این ڈی اے میں بی جے پی ساتھی پارٹی ہے ۔انہوں نے تفتیشی انداز میں لڑکیوں سے پوچھا کہ ’’ اگر تم لوگ ہمیں واضح طور پر نہیں بتائیں‘ اگر یہ ( عصمت ریزی) کا واقعہ کل تمہاری ساتھ پیش ائے؟ اگر عصمت ریزی کرنے والے تمہاری روم میں داخل ہوگیا تو پھر کیاہوگا؟‘‘