واشنگٹن: انتخابات میں کامیابی کے فوری بعد مسلمانوں کے بشمول افریقن۔ امریکی‘ او رلاتینوں کو ہراساں کرنے کی واقعات کی اطلاع پر نومنتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرامپ نے پہلی بار برسرعام عوام سے مخاطب ہوکر اس قسم کے واقعات کو روکنے کی بات کہی۔
انہوں نے کہاکہ’’ میں یہ سن کر حیران ہوں اور میں یہ کہتا ہوں کہ یہ بند کرواو راگر ہوسکے تو مدد کرو-میں سیدھا کمیروں کے سامنے آکر مخاطب ہورہاہوں ۔ بند کرو یہ سب‘‘۔ ٹرامپ نے سی بی ایس’’60منٹس‘‘ سے بات کرتے ہوئے یہ کہا۔ٹرامپ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں مسلمانوں ‘ ہسپانیوی امریکی‘ سیاہ فام ‘ نسلی اقلیت اور ایل جی بی ٹی کمیونٹی پر حالیہ دنوں میں بڑھتے تشدد کے واقعات کا ذکر کیاگیا تھا۔
’’ آپ ان لوگوں کو کچھ کہناچاہیں گے ‘‘۔ ٹرامپ نے کہاکہ ’’ میں کہنا چاہتا ہوں کہ ایسامت کرو جو یہ اچھی بات نہیں ہے ‘ میں چاہتا ہوں ملک متحد رہے ۔ منتخب صدر نے کہاکہ سماج کا ایک حصہ مجھ سے خوفزدہ ہے کیو ں کہ وہ مجھے نہیں جانتا۔
https://www.youtube.com/watch?v=8OaN8qJnaxs
میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے خوفزدہ نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ’’ وہ کیو ں ان کے خلاف احتجاج کررہے ہیں آپ کیاسونچتے ہیں اس بارے میں‘‘۔ ’’ میں سمجھتا ہوں چند ایک واقعات میں ‘ یہ ایک پیشہ وارانہ احتجاجی ہیں‘‘ انہوں نے یہ بات ویکی لیکس کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔