حیدرآباد۔ مرکز میں بی جے پی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کے اقتدار میںآنے کے بعد قومی سطح پر مسلمانوں کے خلاف بڑھتی بربریت کے باوجود مرکزی اقلیتی بہبود وزیر مختار عباس نقوی کی خاموشی کے خلاف تحریک مسلم شبان اور درسگاہ جہادوشہادت کے ایک روز قبل حج ہاوز نامپلی پر احتجاجی دھرنا منظم کیاجہاں پر عازمین حج کے ٹیکہ اندازی پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرنے کے لئے مختار عباس نقوی پہنچنے والے تھے ۔
مذکورہ دونوں تنظیموں نے علیحدہ طور پر اپنا احتجاج منظم کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ مرکز وزیر کی آمد سے قبل ہی سٹی پولیس نے مذکورہ احتجاجیوں کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں گاندھی نگر اور بیگم بازار پولیس اسٹیشن منتقل کردیا اور رات دیر گئے ان احتجاجیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔پیش خدمت ہے احتجاجی مظاہرہ کا ویڈیو
You must be logged in to post a comment.