ویڈیو: مسجد الاقصہ میں نما ز ادا کرنے والے شخص کو اسرائیلی فوج نے باہر نکال دیا۔ جھڑپ میں تین کی موت

یروشلم:الجزیرہ نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے جس میں اسرائیلی سپاہی ایک فلسطینی کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روکتے ہوئے مسجد اقصہٰ کے باہر نکال رہا ہے۔ فوٹیج میں ایک شخص مسجد الاقصہ کے صحن میں نماز ادا کرنے کی غرض سے جب میں جائے نماز پر کھڑا ہوتا ہے تو عقب سے ایک اسرائیلی سپاہی اس کو لات رسید کررہا ہے۔ نماز جمعہ ہر ہفتہ مسجد الاقصہٰ کے صحن میں بڑی اجتماع ہوتا ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=wPGccKxYhjA

نئی سکیورٹی اقدامات کے بعد مسجد الاقصہ کے صحن میں تناؤ بڑھا اور احتجاج بھی کیاگیا ۔اسرائیل منسٹر نے فیصلہ لیا ہے کہ پچاس سال عمر کے لوگوں کو نماز کی ادائی کے لئے مسجد میں داخل ہونے نہیں دیاجائے گا اور وہاں پر میٹل ڈیٹکٹرس بھی نہیں ہٹائے جائیں گے ‘ اس اقدام کی وجہہ سے فلسطینی عوام نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کرتے ہوئے کہاکہ یہ علاقے پر اپناقبضے کو مزید مستحکم بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

تحدیدات کی وجہہ سے اسرائیل پولیس اور مصلیوں کے درمیان میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ‘ پولیس نے آنسو گیس ربر کی گولیاں‘ چلاتے ہوئے جمعہ کی نماز کو ہی روک دیا۔کم سے کم تین فلسطینی اس واقعہ میں ہلاک ہوئے جبکہ کئی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ تصادم میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں میں سلوان کے 18سال کے محمد محمود شریف ‘20سالہ محمد ابو گھنام‘ اور 17سالہ محمد لافی شامل ہیں۔فلسطین اور اسرائیل علاقوں تنازعات کے ساتھ امریکہ اور یواین میڈل ایسٹ نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے