حیدرآباد۔بڑی مالیت کے کرنسی نوٹ ملک میں بدعنوانی اور غیر قانونی طریقہ سے پیسہ کا لین دین میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔ایسے ہی ایک آپریشن میں آندھرا پردیش پولیس نے مجلس اتحاد المسلمین کے ایک سرگرم کارکن محمد عبدالرؤف ساکن سعید آباد حیدرآباد کو حراست میں لیا ہے۔نیلو ر کی منروا گارڈن ہوٹل پر دھاوا کرکے پولیس نے حیدرآباد کے رہنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولیس نے ایک ایس یو وی کارکو اپنے قبضے میں لیا اور ایک کروڑ سے زائد 2000کے نئے کرنسی نوٹ اور 100کے کرنسی نوٹ بھی ضبط کئے۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق’ نیلور پولیس کو اس بات کا بھی چلا کہ محروس عبدالرؤف نے و گجرات پولیس نے گجرا ت کے سابق وزیرداخلہ ہرین پانڈیہ کے قتل میں بھی گرفتار کیا تھا جس کو بعد میں فاضل عدالت نے بری کردیا۔
پولیس نے ہوٹل کو چار طرف سے گھیر کر علاقے کی ناکہ بندی کردی گھی۔ گرفتارشدہ افراد نے ضبط رقم کو رائیل اسٹیٹ سود ے میں استعمال کرنے کی دعویٰ کیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کہ رؤف اپنے ساتھیوں کے ساتھ رقم لیکر نیلور اایا تھا تاکہ مذکورہ ڈیل کا انتظار کررہا تھا۔نیلور ڈپٹی سپریڈنٹ آف پولیس ( اسپیشل برانچ) نے کہاکہ ’’ ہم نے ایک کروڑ نقد رقم ضبط کی ہے اور گرفتار شدگان کے دعوؤں کی تحقیقات کی جارہی ہے‘‘۔