نئی دہلی: پولیس نے بتایا کہ جمعرات کے روز جنوبی دہلی کے پل پراہلاد پور علاقے کے ایک گھر میں شوہر کی شکایت پر خواتین کو اپنے ڈھائی سالہ بچے کو سیڑھیوں سے پھینکنے کے الزام میں اقدام قتل کامقدمہ درج کیاگیاہے۔
ایک پولیس افیسر نے بتایا کہ جنوری 24کو ایک پی سی آر کال صبح 6بجے قریب آیا جس میں ایک شخص نے مبینہ طور پر بتایا کہ عمارت کی پہلی منزل کے ایک گھر کی سیڑھیوں سے معصوم کو پھینکاجارہا ہے۔
اس شخص کی شکایت پر جب پولیس موقع پر پہنچی ‘ تو شکایت کردہ شخص نے پولیس کو مزیدبتایا کہ مذکورہ واقعہ کا ایک ویڈیو بھی اس کے پاس موجود ہے جس میں ‘ یہ عورت فیملی ممبرس سے بحث وتکرار کے بعد اپنے بچے کو سیڑھیوں سے پھینکتے ہوئے صاف طور پر دیکھی جاسکتی ہے۔
لڑکے فوری اے ائی ائی ایم ایس ٹراوما سنٹر منتقل کیاگیا جہاں پر طبی معائنہ بھی کیاگیا‘ طبی معائنہ کے دوران ڈاکٹر س نے بچے کے چہرے پر زخموں کے گہرے نشانہ بھی پائے ۔
پولیس کے مطابق متاثرہ کے بچے کے والد کی پل پراہلاد پور علاقے کی شرما مارکٹ میں کاسمٹک کی شاپ ہے ۔ میاں بیوی کے درمیان بچے کو لیکر ازدواجی تلخیوں کے متعلق بھی پولیس تحقیقات کررہی ہے۔
افیسر نے کہاکہ ہمیں اس بات کی وضاحت نہیں ہوئی ہے کہ آخر ماں نے اپنے بچے کے ساتھ اس طرح کی حرکت کیوں کی ہے
۔پولیس واقعہ کے دوسرے پہلوکے طور پر ویڈیو ریکارڈنگ کے صحیح ہونے کی بھی تحقیقات کررہی ہے تاکہ انہیں اندازہ لگانے میں آسانی ہوکہ آیااس قسم کا گھر میںیہ پہلا واقعہ ہے یا اس سے قبل بھی اس طرح کی حرکت کی گئی