تلنگانہ تحریک کا ممتاز چہرہ اور اور چیرمن تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی پروفیسر کودانڈرام کو 22فبروری کے روز صبح کی اولین ساعتوں تقریباً3بجے کے قریب ان کی رہائش گاہ واقعہ تارناکہ سے گرفتار کرلیاگیا‘
کیونکہ وہ آج شہر میں روزگار ریالی کے عنوان پر ریاست تلنگانہ کے بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت تلنگانہ کے تمام محکمہ جات کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات میں تعطل کے خلاف احتجاجی پروگرام تیار کیاتھا۔
ایسٹ زون ڈی سی پی رویندر کی قیادت میں پولیس کی ٹیم کودانڈرام کی رہائش پر پہنچ کر انہیں خودسپردگی کی درخواست کی ۔
تاہم کودنڈرام اور جے اے سی کے دیگر قائدین نے پولیس سے سوال کیاکہ اتنی رات کو ان کے گھر پر آنے کی وجہہ کیاہے اگرگرفتار کرنا ہی تو صبح6بجے ائیں تب سونچا جائے گا۔
مگر پولیس عہدیداروں نے بحث کرتے ہوئے کہاکہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کسی کو بھی گرفتار کرنے کا اختیار حاصل ہے۔