سوشیل میڈیا کے سہارے فرضی تصویروں کا پروپگنڈہ ‘مغربی بنگال میں فساد بھڑکانے کی کوشش : ونود داوے
ممتاز صحافی ونود دوائے نے وائیر نے 80ویں ایپیسوٹ میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ کس طرح بی جے پی کا ائی ٹی سل فرضی تصوئیروں کے ذریعہ مغربی بنگال میں فساد بھڑکانے کی کوشش کررہا ہے۔اس ویڈیو میں بی جے پی کے ان کا قائدین کا بھی ذکر کیا جنھیں ٹوئٹر پر وزیر اعظم نریندر مودی فالو کرتے ہیں‘ اور مذکورہ قائدین نے کس طرح گجرات کی پرتشدد تصوئیریں ٹوئٹر پوسٹ کرتے ہوئے ان تصوئیروں مغربی بنگال کے تشدد سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
مسٹر ونود نے بتایا کہ بی جے پی کا ائی ٹی سل سوشیل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعہ مغربی بنگال میں تشدد بھڑکانے کے لئے بھوجپوری فلم’ عورت کھلونا نہیں‘ کے تصوئیر کو بھی پوسٹ کرتے ہوئے اس تصوئیر کو مغربی بنگال میں ہندوؤں پر مسلمانوں کے جاری ظلم کی طرح پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔ ونود دواے نے اس ویڈیو میں بہت سارے خلاصے کئے ہیں
پیش خدمت ہے ویڈیو: