وزیر داخلہ ہوتا تو دانشوروں کو گولی ماردینے کا حکم دیتا :بی جے پی لیڈر کی اشتعال انگیزی

بنگلور : کرناٹک میں بی جے پی کے ایک ممبر اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگر وہ وزیر داخلہ ہوتے تو دانشوروں کو گولی مار دینے کا حکم دیتا ۔وجے پور سے رکن اسمبلی بسانگوڑ ا پاٹل یتنال نے اپنے متنازع بیان میں دانشوروں کو غدار قرار دیا ہے ۔

پاٹل ایک پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ دانشور ملک کی تمام سہولتوں کا استعمال کرتے ہیں ۔جس کے لئے ہم ٹیکس اد ا کرتے ہیں ۔سب چیزو ں سے فائدہ اٹھانے کے بعد یہ سب ہندوستانی فوج کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہیں ۔بی جے پی رکن اسمبلی نے کہا کہ ملک کو اس وقت دانشوروں او رسیکولر لوگوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہیں ۔

واضح رہے کہ پاٹل یتنال اس سے قبل کئی بار متنازع بیان دے چکے ہیں ۔اس سے قبل انہوں نے ان کے حلقے کے کونسلروں سے کہاتھا کہ وہ مسلمانوں کی مد د نہ کریں ۔پاٹل دو میعاد سے رکن اسمبلی او رایک ایک میعاد رکن پارلیمنٹ رہ چکے ہیں ۔او راٹل بہاری واجپائی کے دور حکومت میں وہ مرکزی وزیر بھی رہ چکے ہیں ۔