حیدرآباد:یشودا بین وزیراعظم نریندر مودی کی اہلیہ کو جمعہ کے روز حیدرآباد میں دیکھا گیا۔
باوثوق ذرائع کے مطابق یشوابین نے وقار آباد کی ایک مندر میں جمعہ کے روز خصوصی پوجا کی ۔
بعدازاں انہوں نے مندر کے احاطے میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی اور گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔
مندر کے اطراف واکناف میں عوام کی بھاری بھیڑ وزیراعظم کی اہلیہ کو دیکھنے کے لئے جمع ہوئی تھی۔