لکھنو:ریاست اترپردیش میں جہاں پر اسمبلی انتخابات کی تیاریا ں زور شور سے جاری ہیں وہیں کانگریس پارٹی کی صدر سونیاگاندھی نے ایک انتخابی ریالی کے دوران ’’ اذان کی آواز سن کر اپنی تقریر کو روکدیا او راحترام میں اپنی ساڑی کے پلو سے اپنا سر ڈھنک لیا۔
اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہاکہ اندرا گاندھی کی توجہہ قومی اتحاد اور ترقی تھا۔ کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی اور ان کی بہن پرینکا وڈرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اذان کی آوازسن کر اپنی تقریر روکنے سے قبل سونیاگاندھی نے ’’ اندرا گاندھی کی ملک کی ترقی اور مضبوطی کو لیکر بے چینی کا بھی تذکرہ کیا‘‘۔
اترپردیش میں تقریباً 30فیصدمسلم آبادی ہے ۔ تاہم سونیا گاندھی کی قیادت میں چل رہی کانگریس پارٹی یہاں پر پچھلے 27سالوں میں اقتدار سے محروم ہے۔