واچ: اعجاز خان کے گھر پر دھاوا۔ عمل کا ردعمل تو نہیں؟

ممبئی:بگ باس سے مشہور ادکار اعجاز خان نے حالیہ دنوں میں اس وقت سرخیوں میں ائے تھے جب انہوں نے گاؤ رکشکوں کے خلاف ایک پوسٹ کیاتھاانہوں نے اپنے فیس بک پیچ پر لکھا کہ قریب ایک درجن سے پولیس والوں نے ان کے گھر پر دھاوا کیاہے۔

چہارشنبہ کی رات 10بجے کے قریب بگ باس کے سابق شراکت دار نے لکھا اور فیس بک پر راست پیش ہوتی کہاکہ وہ شوٹنگ کی وجہہ سے باہر ہیں اور ان کی اہلیہ اور بچہ گھر میں اکیلے ہیں۔دس سے بارہ پولیس والے ان کے گھر پہنچے جو کہہ رہے ہیں کہ ان کے گھر میں منشیات ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=sJBw7q39NjE

۔ویڈیو میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ پولیس انہیں منشیات کے جھونے کیس میں پھنسانے کی کوشش کررہی ہے‘ اعجاز نے اپنے پڑوسیوں اوردوستوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے گھر جائیں اور اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے عہدیداروں سے کہاکہ وہ اکیلے نہیں ہیں۔

اعجاز نے فیس بک پر کہاکہ’’ وہ بناء وارنٹ کے میرے گھر کی تلاشی لینا چاہتے ہیں۔ میری بیوی اور بچہ اکیلے ہیں۔ تم لوگ میرا گھر جانتے ہو۔ گھر جاؤاور اپنی محبت پیش کرو‘‘۔لاکھوں لوگوں نے فیس بک پر اس ویڈیو کا مشاہدہ کیااور ہزاروں لوگ پوسٹ پر پہنچے۔

تاہم پولیس کی جانب سے اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیںآیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=SJysZeepO2U