واٹس ایپ کے 8,000گروپ‘ 80,000ممبرس پر مشتمل بی جے پی کا ائی ٹی سل جس میں15سائبرجنگجو بھی شامل

دہلی حکومت کی ناکامیوں پر نشانہ بنانے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) سوشیل میڈیا کے بڑے استعمال کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

پنڈت پنت مارگ پر واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر میں مذکورہ ائی ٹی سل قائم کیاگیاہے جس کے 80,000ممبران ہیں‘ جو 272وارڈس اور تین ائی ٹی چیمبرس سے 280سوشیل میڈیا ویزارٹ کی ہدایت پر مامور ہیں۔

مذکورہ چیمبرس میں 15سینئر سائبر ماہرین موجود رہیں گی جو دہلی میں آج سے اٹھ ماہ تک سوشیل میڈیا کی نگرانی کریں گے۔والینٹرس جن کی عمر 22سے 40سال تک کی ہے پوری توجہہ پارٹی کی بڑی پیمانے پر رسائی منصوبے کے تحت کام کررہے ہیں۔

ایک والینٹرنے کہاکہ ’’ ہم سوشیل میڈیا کے تحت ہر ایک ووٹر تک رسائی کریں گے۔ واٹس ایپ کے بغیر شخص تک رسائی کے لئے ہمارے پاس بوتھ سطح کے کارکن موجود ہیں ‘اس کے علاوہ ہم انسٹاگرام‘فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی موجود ہیں

۔یہ ٹیم 8,000واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ پارٹی کے پچھلے دس سالوں کی کامیابیوں پر مشتمل اعدادوشمار کے ساتھ دہلی کے 14اضلاعوں میں کام اپنی سرگرمیاں شروع کررہی ہے۔چار اہم بی جے پی کے نشانے۔سارے ملک میں بی جے پی قائدین کے کارناموں سے دہلی کے لوگوں کو واقف کروانا۔دوسرا دہلی میں بی جے پی حکومت کے ترقیاتی کاموں کو اجاگر کرنا ہوگا۔

تیسرا پی ایم مودی کا تازہ عصری انڈیا کی پہل اور ’’ نیو انڈیا ‘‘ منتراجس کے ذریعہ پرامید دہلی والوں کو ٹارگٹ کیاجائے گا۔

اس کے علاوہ والینٹرس دیلی گورنمنٹ کی ناکامیوں پر سے بھی سوشیل میڈیا کے ذریعہ مسلسل مہم چلائیں گے۔

پارٹی کے ترجمان تیجندر بگا نے میل ٹوڈے سے کہاکہ مجالس مقامی میں تازہ چہروں کو ترجیح دینے کے بی جے پی فیصلے کے بعد پچھلے ہفتہ 5,000درخواستیں موصول ہوئی تھیں‘ مگرپچھلے چھ دنوں میں اس میں اضافہ ہوگیااور وہ 33,675تک پہنچ گیا۔