نئی دہلی: واٹس ایپ نے حالیہ دنوں میں غیر معمولی کالنگ فیچر جاری کیا ہے جسکا لاکھوں واٹس آپ صارفین کو بے چینی کے ساتھ انتظار تھا۔ ایسے وقت آپ کو ایسے لنک سے بھی چوکنا رہنا پڑیگا جو واٹس آپ ویڈیو کالنگ کے نام پر ان دنوں سرکولیٹ کی جارہی ہے۔
ایسے لنک دیگر دستوں کو مدعو کرنے کے حوالے سے بھیجی جارہی ہیں۔ ایسے لنک آپ کے فون کی تمام معلومات کو ہیک کرسکتی ہیں۔ ا س لنک کو بہتر ہوشیار کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جس کو پہلی نظر میں دیکھنے سے یہ احساس ہوگا کہ لنک صحیح ہے۔
لنک کے ذریعہ ویڈیو کالنگ کے لئے مدعو کیاجارہا ہے۔’’ آپ کو واٹس ایپ ویڈیو کالنگ فیچر کے لئے مدعو کیاگیا ہے ‘ صرف وہی لوگ یہ فیچر کا استفادہ اٹھاسکتے ہیں جو مدعو ہیں‘‘۔جب صارفین لنک کے ذریعہ جو اسکرین شاٹ پر ظاہر ہوگا جائیں گے تو فون پر اپڈیٹس سامنے ائیں گے جس کی تکمیل کے بعد ہی ویڈیو کالنگ شروع ہونے کی بات کی جائے گی۔
ایسے ویڈیو کالنگ لنک سے بچیں اور صرف گوگل پلے اسٹور کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کئے گئے واٹس آپ ویڈیو کال کا استعمال کریں
You must be logged in to post a comment.