نوٹ بندی کے خلاف سبرامنیم سوامی‘ آر ایس ایس کے لیڈر ایس گرومورتی ‘ یشونت سنہا اور ارون شوری کے بیان سے یہ بات صاف ہوجاتی ہے کہ نریندر مودی کی زیرقیادت مرکز کی این ڈی اے حکومت نے نوٹ بندی کے ذریعہ ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کاکام کیاہے۔
ارون شوری نے نوٹ بندی کو حکومت کی سونچی اور سمجھی منی لانڈرنگ سازش کا حصہ جس کو حکومت نے نافذ کیاہے۔ارون شوری جو سابقہ وزیراو رانڈین ایکسپریس کے سابق ایڈیٹر بھی ہیں نے جی ایس ٹی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایاہے۔
تاج محل کو اترپردیش ٹورزم کی کتاب سے نکال دیاگیا ہے۔
یوپی کے چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ کا کہنا ہے کہ تاج محل ہندوستانی تہذیب کاحصہ نہیں ہے تو پھر کیاہے۔
مغلوں کے دور میں ہندوستان کی معیشت دنیاکے سب سے ترقی یافتہ ممالک کے طرز پر تھی۔ نوٹ بندی‘ جی ایس ٹی اور تاج محل کے متعلق ونودوا کے اس ویڈیو کا مشاہدہ ضرور کریں۔