نوٹوں کی تنسیخ سے صرف مودی اور ان کے ساتھیوں کو مدد: ممتا

کلکتہ: نوٹ بندی پر وزیراعظم نریندرمودی کا تعقب کرتے ہوئے ’ ویسٹ بنگال چیف منسٹرممتا بنرجی نے جارحانہ اندازمیں کہاکہ یہ اقدام انہیں اور ان کے ساتھیوں کے لئے مدد گار ثابت ہوا ہے۔ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نوٹ بندی نے صرف مودی بابو‘ اور ان کے قریبی ساتھیوں کے لئے مدد گار ثابت ہوا‘‘۔

ایک اور دوسرے ٹوئٹ میں انہوں نے اترپردیش میں ایک ریالی کے دوران وزیراعظم کے اس ریمارکس میں انہوں نے کہاتھا کہ ’’اپوزیشن ایمانداری کا راستہ اختیارکرنے سے قاصر ہے ‘‘۔کی بھی سختی کے ساتھ مذمت۔

انہوں نے کہاکہ ’’ سب سے زیاد ہ بدعنوان لوگ بدعنوانی ختم کرنے کی بات کررہے ہیں‘‘۔

ممتابنرجی نے الزام عائد کیا کہ مودی حکومت کا ’’ تکبر اور تخریبی رویہ ‘‘ دنیا کی سب سے عظیم جمہوریت کی معیشت کو تباہ کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نوٹ تنسیخ کا مطلب ہندوستانی معیشت کے مکمل صفایہ ‘‘۔

درایں اثناء نوٹ بندی کے خلاف ترنمول کانگریس نے ویسٹ بنگال میں 14-16ڈسمبر تین روزہ احتجاج کا فیصلہ کیاہے۔ترنمول سکریٹری جنرل پارتھا چٹرجی نے کہاکہ ’’ ہم ریاست کے تمام حصوں میں اجلاس‘ مارچ اور احتجاج منعقد کریں گے۔ جس میں ہمارے پارٹی لیڈرس‘ ورکرس ‘ حامی اور عام لوگ شامل رہیں گے جو نوٹ بندی کے اقدام سے متاثر ہوئے ہیں‘‘۔